استنبول،10مارچ(ایجنسی) ترک شہر استنبول کے نواح میں ایک ہیلی کاپٹر ٹیلی وژن کے بلند ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ اس ہیلی کاپٹر پر سات افراد سوار تھے۔ گورنر نے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تباہ ہونے والے
ہیلی کاپٹر پر چار روسی شہریوں سمیت ایک ترک اہلکار سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ٹاور سے ٹکرا گیا۔ ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر دو افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ترک حکام نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔